کراچی، بھینس کالونی میں جانوروں کی انٹری فیس میں اضافہ

July 14, 2020


کراچی کی مشہور مویشی منڈی بھینس کالونی میں آنے والے قربانی کے جانوروں کی انٹری فیس بڑھا دی گئی۔

ڈی ایم سی ملیر نے بھینس کالونی میں آنے والے جانوروں کی انٹری فیس میں اضافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، انٹری فیس میں اضافہ 20 دنوں کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بھینس کالونی میں آنے والی گائے سمیت اونٹ کی فیس 300 سے 500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ منڈی میں آنے والے چھوٹے جانوروں کی فیس 100 سے 200 روپے کر دی گئی ہے۔