ایف آئی اے کے ہاتھوں سپریم کورٹ کا جعلی جج گرفتار، مقدمہ درج

July 15, 2020

اسلام آباد (آئی این پی ) ایف آئی اے نے خود کو سپریم کورٹ کا جسٹس ظاہر کرنے والے نوسرباز کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم فائز علی نے اٹارنی جنرل پنجاب کو فون پر اپنا تعارف بطور جسٹس سپریم کورٹ کرایا تھا اس کے علاوہ ملزم نے بطور جسٹس ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بھی فون پر ہدایات جاری کیں تھی۔