دعا منگی کیس، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرجرم عائد ہونے کا امکان

July 15, 2020

دعا منگی اغوا کیس کے سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار ملزمان ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان پرفرجرم عائد ہونے کا امکان ہے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دعا منگی کو ملزموں نےڈیفنس سے اغوا کیا تھا، عا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا۔