سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی کنٹریکٹ پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

July 16, 2020

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی کنٹریکٹ پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے بدھ کے رو ز بھی کئی اعلیٰ افسروں کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ۔ ایئر ما رشل ارشد ملک کی پاک فضائیہ سے ریٹائر منٹ کے بعد ان کی بطور سی ای و پی آئی اے تقرری 13 جو لائی سے کنٹریکٹ پر کردی گئی ہے۔ وہ 25 اپریل 2022 تک اس عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن علی شہزادہ کو ہٹادیاگیا،راحت کونین نے چیئرمین مسابقی کمیشن کاچارج لے لیا،ڈی جی ایڈ منسٹر یشن نیشنل انفا ر میشن ٹیکنا لوجی بورڈ سید حسنین عباس کاظمی کی کنٹریکٹ تقرری میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ یہ توسیع تین جو لائی 2020سے کی گئی ہے۔یہ وزارت آئی ٹی کا ذیلی ادارہ ہے۔