زندگی میں کبھی بال نہ کٹوانے والا ضعیف العمر

July 18, 2020


بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک 95 سالہ شہری کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک مرتبہ بھی بال نہیں کٹوائے ہیں اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 24 فٹ تک جاپہنچی ہے۔

95 سالہ دوداپلیاہ اپنے 24 فٹ لمبے بالوں کے گھچے کو سر کے اوپر ایک بڑی سی گیند کی طرح کپڑے کی مدد سے باندھ کر رکھتے ہیں اور ان کے یہ بال بری طرح سے الجھے ہوئے ہیں۔

95 سالہ بھارتی شہری اپنے آپ کو ایک دیوتا مانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی حیثیت کھو جانے کے خوف سے اپنے بالوں کو کبھی بھی نہیں کاٹتے۔

دوداپلیاہ اپنے ان لمبے بالوں کو خدا کی طرف سے رحمت سمجھتے ہیں اور وہ اپنے بالوں کو کٹوانے سے زیادہ بہتر اسے کپڑے میں باندھنا سمجھتے ہیں۔