عمر صرف 10 سال لیکن مہارت کمال

July 18, 2020


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو اور ماہر کھلاڑیوں کوفٹبال کھیلتے ہوئے اور فٹبال سے کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگالیکن جناب بچے بھی فٹبال کھیلنے اور کرتب دکھانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی بچے کو ہی دیکھ لیں جوفٹبال سے کرتب بازی سے شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے10 سالہRomanنامی بچے نے ٹریڈ مل پر بھاگتے ہوئے نہ صرف اپنے ایک پیر سے فٹبال کو اٹھارہ بار اُچھالنے (جگلنگ) کرنے سمیت ٹریڈ مل پر رکاوٹوں سے گزرتے ہوئے ٹرکس کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کوبھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔