چین کی جانب سے کراچی کو 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسک کا تحفہ

July 20, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چین کے شہر چنگ جیا جیے کے میئر لیو جین نےکراچی کے شہریوں کے لئے کمشنر کراچی کو 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسکس کا تحفہ بھیجا ہےکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے دفتر میں یہ تحفہ وصول کیا انھوں نے چینی حکومت اور میئر لیو جین کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ میئر لیو جین کی جانب سے سرجیکل ماسکس کا تحفہ چین اور پاکستان کے عظیم دوستی کے تعلقات کا مظہر ہے۔