پشاور ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر

July 21, 2020

پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپور ٹ کے قریبی علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر خطرہ بن گئے۔

گندگی کے ڈھیر پر چیل، کوے اور پرندے منڈلاتے نظر آنے لگے جو طیاروں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ایئرپورٹپر طیاروں سے پرندے کے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

رپورٹکے مطابق 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 22 سے زائد طیاروں سے پراندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے ہیں۔

پشاور ایئرپورٹ کے اطراف میں کچرے کے ڈھیر پر پرندوں کا منڈلانا کسی بھی وقت طیاروں سے ٹکرانے کی وجہ بن سکتا ہے۔