• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ


ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کے طیاروں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے ایک سال میں پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

رواں سال کے 7 ماہ (جنوری تا جون) کے دوران پی آئی اے کے 22 سے زائد طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جولائی کے 19 دنوں کے دوران جہاز سے پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پرندے ٹکرانے سے متاثرہ طیاروں میں بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے۔

پی آئی اے نے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پرندوں کو بھگانے کیلئے جدید آلات نصب نہیں کیے۔

تازہ ترین