محمود آباد میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا

July 24, 2020

کراچی کے علاقے محمود آباد میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

محمود آباد کشمیر کالونی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا مقتول کی شناخت انیس کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے فائرنگ کردی جس سے بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد باپ موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔