پیپلز پارٹی کی نالائق قیادت نے کراچی کو ڈبو دیا، شہباز گل

July 27, 2020


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نالائق قیادت نے کراچی کو ڈبو دیا۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ زیادہ بارش ہوئی تو زیادہ پانی آیا اور اپنے ساتھ کئی لاشیں لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پراُمید ہیں کہ لوگ انہیں پاکستان ڈبونے کا موقع بھی دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آپ کی نااہلی کی قیمت سندھ کے عوام اپنی جانیں دے کر ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، وسیم اکرم

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کی حکومت بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نئے منصوبے شروع کررہی ہے۔