ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے 3 سالہ پالیسی تشکیل دی جائے گی، مشیر تجارت

July 27, 2020

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیرصدارت خام مال کے ٹیرف میں کمی پر اجلاس ہوا، عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے3 سالہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن پر فریقین کے ساتھ اگست سے مشاورت کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ کےٹیرف روڈمیپ کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے۔

مشیر تجارت نے کیمیکل سیکٹر کے لیے 3 سالہ روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ویلیو چین کا جائزہ لے کر ٹیرف پیچیدگیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹیرف کمیشن کو ترجیحی شعبوں کے ٹیرف میں کمی کے لیے جامع اسٹڈی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ٹیرف ریشلائزیشن کی تین سالہ پالیسی پر متعلقہ فریقین سے بات ہو گی۔