کینیا، رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کی توسیع

July 28, 2020

کینیا میں رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی۔

رات کے کرفیو میں اضافے کا اعلان کینیا کے صدر اوہورو کنیاٹا نے قوم سے خطاب کے دوران کیا۔

کینیا کے صدر نے ملک میں 24 گھنٹے کے لاک ڈاون سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک چھپے ہوئے دشمن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیا بھی عالمی وبا کورونا کی زد میں ہے اور اب تک وہاں 17 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 250 سے زائد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں