وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا فوکس صحت پر ہے، یاسمین راشد

July 30, 2020

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا فوکس صحت پر ہے۔

سیالکوٹ میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں جدید مدر اینڈ چائلڈ اسپتال پر کام جاری ہے، عثمان بزدار

یاسمین راشد نےکہا کہ پنجاب بھر میں جدید اسپتالوں کو قائم کیاجارہا ہے جبکہ پنجاب میں 7 مدر چائلڈ کیئراسپتال کی تعمیر بھی شروع ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 7 مدر چائلڈ کیئر اسپتال راجن پور، لیہ، اٹک، میانوالی اور شاہ کوٹ میں بنائے جارہے ہیں۔