• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جدید مدر اینڈ چائلڈ اسپتال پر کام جاری ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں جدید مدراینڈ چائلڈ اسپتال پر کام جاری ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں حلقوں کے مسائل اورصنعتی عمل کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ لاہور کی ڈویلپمنٹ پر بھی پورا فوکس ہے، وزیر اعظم نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پروجیکٹ پر دن رات کام ہورہا ہے، لاہور کے سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے اور صوبائی دارالحکومت میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے، صنعت و کاروباری شخصیات کو 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں 56 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے تاکہ صنعت و کاروبار کو سہارا مل سکے، پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز پر بھی کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 10 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ 

تازہ ترین