جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا ایف بی آر کو دوسرا خط

July 31, 2020

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کو دوسرا خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جس شخص نے اے آر یو کے ساتھ مل کر مجھ سے متعلق معلومات اکٹھی کیں، اسے ہی میرے کیس میں تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ایف بی آر حکام کیس میں کسی سے ہدایات لے رہے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر حکام ان کے بارہ سوالات کا جواب دینے سے اب تک قاصر ہیں۔