جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ان کی اہلیہ سیرینا کیریرا کھوسو نے بیان ریکارڈ کروادیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سیرینا کیریرا کھوسو نے ویڈیو لنک پر اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میں اسپینش ہوں، میرے پاس اسپینش پاسپورٹ ہے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2018 میں جمع کروائے گئے ٹیکس ریٹرن میں ان تینوں پراپرٹیز کا ذکر تھا، جس پر بات ہورہی ہے۔
اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں پانچ سال کا ویزہ دیا جاتا تھا۔
سیرینا کیریرا کھوسو نے کہا کہ پہلی پراپرٹی 2004 میں انہوں نے اپنے نام پر خریدی، 2013 میں 2 لاکھ 43 ہزار پاؤنڈز کی پراپرٹی خریدی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک میں ٹیکس ادا کرتی ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں میرے بیٹے اور بیٹی کو بھی ہراساں کیا جاتا رہا ہے، جبکہ وہ اپنے والد کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی امریکن اسکول میں پڑھاتی رہی ہوں، کلفٹن اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک ایک پلاٹ تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے والد کی طرف سے ملی زرعی اراضی کا بھی بتایا اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ جو بھی ٹیکس ریٹرنز جمع کروائے، اپنے ٹیکس وکیل کی مشاورت سے جمع کروایا۔
سیرینا کیریرا کھوسو کا کہنا تھا کہ آخری ٹیکس ریٹرن 76 لاکھ روپے کا جمع کروایا۔