تارا ٹوٹنے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

August 01, 2020


امریکی خاتون موسیقار نے اپنے کیمرے سے شہاب ثاقب ٹوٹنے کی ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر لاکھوں لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

امریکا کی معروف موسیقار امبر کوفمین نے اس حسین نظارے کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا، انہوں نے اس منظر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی موبائل فون کے کیمرے میں اتنا واضح اور دیر تک تاروں کے ٹوٹنے کا عمل محفوظ ہوا، اس حیرت انگیز ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے امبر کوفمین نے لکھا کہ یہ منظر میرے لیے انتہائی حیران کن اور خوشگوار تھا، مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہوئی۔