عاصم اظہر کا عید پر سب کو خوش رہنے کا پیغام

August 02, 2020

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر سب کو خوش رہنے کا پیغام دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عید کے دن لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے مختلف پُرمزاح کیپشن تحریر کئے جن سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

عاصم اظہر نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی والدہ گلِ رعنا کے ساتھ آئینے میں لی گئی ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔

سیلفی میں سفید لباس میں عاصم جبکہ ہلکے گلابی لباس میں ان کی والدہ کو ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’میں، اماں اور ہماری عید والی سیلفی۔‘


اپنے کیپشن میں گلوکار نے ہیش ٹیگ ’عید مبارک‘ کا استعمال کرتے ہوئے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔