اسپیس X کے 2 امریکی خلا نورد زمین پر اترگئے

August 03, 2020


امریکی نجی خلائی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا خلا میں مشن مکمل ہوگیا، دو امریکی خلا نورد خلا سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔

ڈریگون کیپسول خلیج میکسیکو کے مغربی ساحلوں پر اترا،اسپلیش ڈاؤن کے فوری بعد مشن کنٹرول روم سے خلابازوں کو ’گھر واپسی مبارک ہو‘ کا پیغام پہنچایا گیا۔

امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز ’’ڈریگون کیپسول‘‘ کا مشن مئی میں شروع ہوا تھا۔