منال کا پیار بھرا پیغام امل کے دوپٹے پر

August 03, 2020

پاکستانی اداکارہ ایمن کی بیٹی امل کے دوپٹے پر لکھے ان کی خالہ اور اداکارہ منال کی جانب سے پیار بھرے پیغام نے سب ہی کے دل موہ لیے ہیں۔

پاکستان کی خوبصورت جڑواں اداکار بہنیں منال اور ایمن میں دوستی ، پیار محبت کے چرچے تو ہر کسی نے سُن رکھے ہیں ، جب سے منال خالہ بنی ہیں وہ اپنی ننھی سی بھانجی امل کے ساتھ اکثر اوقات کھیلتے اور وقت گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

عید الضحیٰ کے موقع پر جہاں سب فنکاروں نے اپنی اور اپنے بچوں کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں وہیں ایمن نے بھی اپنے شوہر ادکار منیب بٹ اور بیٹی امل کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر چند منٹوں میں ہی لاکھوں لائکس اور کمنٹس آئے جس میں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں عید کی ڈھیر ساری مبارکباد بھی دی گئی۔


ایمن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی بیٹی امل کے دوپٹے پر ’ خالہ کی جان ‘ دو بار لکھا ہوا ہے جسے مداحوںکی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔

ایمن کی اس تصویر پر اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جس میں صدف نے امل کی تعریف کی ۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر 6.9 ملین فالوورز ہیں۔