کچلاک میں ایک شخص سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی

August 05, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کچلاک میں چمن روڈ پر کلی صاحبزادہ قبرستان کے قریب مسلح افراد نے ایک شخص سعید احمد سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی مزاحمت پراسے زدوکوب کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔کچلاک پولیس اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے۔