انگلینڈ اور ویلز میں 10 فیصد گھرانوں کو واٹر بل کے متحمل ہونے میں مشکلات

August 06, 2020

لندن (پی اے) انگلینڈ اور ویلز میں 10 فیصد گھرانے اپنے واٹر بل کے متحمل ہونے میں مشکل کا شکار ہیں، کنزیومر واچ ڈوگ کے مطابق ہر 10گھرانوں میں ایک گھر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے واٹر بل کے متحمل ہونے میں مشکل کا شکار ہے۔ کنزیومر کونسل فار واٹر نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ تعداد نمایاں طور پر بڑھ سکتی ہے کیونکہ مزید گھرانے کووڈ 19کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ کونسل کے سالانہ واٹر میٹرز سروے کے مطابق 33فی صد صارفین کو اپنی واٹر کمپنی کی دستیاب سپورٹ سروسز کے بارے میں بہت کم علم ہے۔ اس نے کہا ہے کہ نوجوان اور بالغ افراد کے علاوہ کچھ نسلی اقلیتی گروپوں کے خاص طور پر بلوں پر سپورٹ مس کرنے کے خطرے کا امکان ہے۔ کونسل کو خدشہ ہے کہ کچھ گھرانوں کو جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں واٹر کمپنی کی مالی اور عملی سپورٹ تک رسائی سے روکا جاسکتا ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ سوشل ٹیرمنس جیسی سکیموں سے کم آمدنی والے گھرانوں کے واٹر بل نمایاں طور پر کم ہوسکتے ہیں تاہم صارفین کے ایک چھوٹے حصے نے کونسل کو بتایا کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں کہ سپورٹ وجود رکھتی ہے۔ تقریباً ساڑھے 7لاکھ صارفین نے واٹر کمپنیوں کے سوشل ٹیرف کے لئے سائن اپ کئے ہیں تاہم اب بھی تعداد مسئلے کو حل کرنے کے درجے کے قریب نہیں کونسل نے کہا ہے کہ واٹر کمپنیوں کو اپنی ترجیحی سروسز کے بارے میں آگہی بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں بڑھانی چاہیں۔ کونسل انڈسٹری پر زور دے رہی ہے کہ وہ خاص طور پر 24سال سے کم عمر اور 75 سال سے زائد عمر کے افراد، سیاہ فام کیریبین اور نسلی اقلیتی گروپوں اور ان لوگوں میں اپنی امدادی سکیموں کے بارے میں آگہی بڑھانی چاہئے جو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتے۔ ریسرچ کے مطابق یہ صارفین ان افراد میں شامل ہیں جن کے بل کے متحمل نہ ہونے کے قابل ہونے کی صورت میں مدد تک رسائی کے سب سے کم امکانات ہیں۔ سروے سے پتہ چلا ہے کہ 76فی صد صارفین کے خیال میں وہ اپنی واٹر کمپنی سے رقم کے بدلے قدر کے حصول کے حامل ہیں جبکہ 66 فی صد اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ان کے بل منصفانہ ہیں۔ انہوں نے یہ اتفاق پچھلے سال اضافے کے مدنظر کیا ہے کونسل کے پالیسی اینڈ ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر مائیک کیل نے کہا ہے کہ گھرانوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کی واٹر کمپنی ان کے ساتھ ہے اور صورتحال کے بگڑنے کی صورت میں ان کی مدد کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کمپنیاں وسیع درجے کی سکیموں کی حامل ہیں جو مشکل وقت میں صارفین کی مدد کرسکتی ہیں تاہم انہیں مدد طلب کرنے کی ضرورت کے علم کے لئے گھرانوں کو بااختیار بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہیں۔ واٹر میٹرز کے نتائج انگلینڈ اور ویلز میں 6 ہزار 3 سو سے زائد گھرانوں کے صارفین کی بنیاد پر ہیں۔ بلوں کے بارے میں مدد کے خواہش مند یا دوسری سپورٹ حاصل کرنے کے لئے مزید معلومات ccwater.org.ukسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔