پشاور:باچا خان ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

April 13, 2016

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے باچا خان ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جہاں اب ہوائی فائرنگ ، کبوتر اور پتنگ بازی پر پابندی عاید ہوگی ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پشاور سے ملحقہ علاقوں پاوکہ ،تہکال اور آبدرہ روڈ پر دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت ہوائی فائرنگ،کبوتر بازی،اور پتنگ بازی پر پابندی عاید ہوگی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی جس میں قید اور جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔

ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144کے تحت پابندی ائیر بیس حکام سے جاری احکامات کی روشنی میں عاید کی گئی ہے۔