ہوٹل کی تعمیر کیخلاف احتجاج کرنے والے6 افراد کی ضمانتیں کنفرم

August 07, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راوپلنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مری میں ہوٹل کی ناجائز تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ میں ملوث چھ افراد کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔ ایڈ یشنل سیشن جج مری نے گزشتہ ماہ شعیب عباسی،نوید عباسی،صغیر عباسی،طارق عباسی،بابر حنیف اور اشفاق عباسی کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔ملزمان کی پیروی راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ نے کی جن کے خلاف سابق پٹواری راجہ حنیف کے ملازم نے مقدمہ درج کرارکھا تھاجس میں عبوری ضمانتیں لاہور ہائی کورٹ سے منظور ہوئی تھیں۔ متاثرین عباسی کالونی لوئر ٹوپہ نے غیر قانونی بلڈنگ(تھری سٹارہو ٹل )کی تعمیر کے خلاف پٹیشن بھی دائر کررکھی ہے۔