ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد اور ریحان بشیر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

August 07, 2020

لاہور (خبرنگارخصوصی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد اور ریحان بشیر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔جنہیں پنجاب سروس ٹربیونل میں بطورممبرز تعینات کیا جائے گا اس ضمن میں عدالت عالیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔