صدریو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ٹینس سٹاراعصام الحق قریشی سے ملاقات

August 07, 2020

لاہور( پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ ایند ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے پاکستان کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ابراہیمحسن مراد نے اعصام الحق کو پاکستان میں ٹینس اور یو ایم ٹی میں کھیلوں کی بہترین سہولیات اور انفراسٹرکچر کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے اعصام الحق کی فائونڈیشن کے تحت شروع کیے گئے (سٹار اگینسٹ ہنگر ) جیسے نیک اقدام کی تعریف کی جس کا مقصد بھوک سے پاک پاکستان بنانا ہے۔ابراہیم حسن مراد نے اعصام الحق کی شروع کی گئی (ہنگر فری پاکستان ) تحریک کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی مکمل حمایت کی اظہار کیا۔انکا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے نہ صرف لوگوں کو اکٹھا ہو کر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ مستحق خاندانوں میں غذائی تحفظ بھی مہیا کر سکیں گے۔ مزید صدر یو ایم ٹی نے اعصام الحق کو آئی ایل ایم(علم) فنڈ کے بارے میں بھی بتایا جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ فنڈ ہے جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کو ان قابل طلباء کی پہنچ تک پہنچانا ہے جو مالی وسائل میں کمی کے باعث اپنی تعلیم کے خراجات نہیں اٹھا سکتے ۔پاکستان کے قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یو ایم ٹی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور یو ایم ٹی کے ٹینس کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان میں ٹینس کی کھیلوں میں بہتری کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستا نی معروف ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کو سوینیئر بھی پیش کیا ۔