ڈپٹی ڈائریکٹر واسا کی لاش گھر سے برآمد

August 08, 2020

شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں

ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جبکہ اہلیہ گھر سے لاپتہ ہیں ۔

پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر گھریلو جھگڑے کا لگ رہا ہے، مقتول کے بھائی نےبھابھی اور نامعلوم شخص کےخلاف درخواست دی ہے۔

پولیس نے شاہد حفیظ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔