برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک

August 09, 2020

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 46 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ کورونا کے مریض 3 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئے۔

برطانیہ میں ماسک کی پابندی والے مقامات میں حجام کی دکانیں اور سنیما گھر بھی شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر سو پاؤنڈ تک کا جرمانہ ہوگا۔

دوسری جانب ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے برطانوی حکومت نے محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے 4 کروڑ پاؤنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔