کوئٹہ سے پنجاب جانے والی گاڑیاں کولپور میں روک دی گئیں

August 10, 2020


کوئٹہ سے پنجاب جانے والی گاڑیوں کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کولپور میں روک دیا گیا۔

پنجاب اور بلوچستان کے درمیان رابطہ سڑکیں ٹوٹنے کے باعث کوئٹہ سے پنجاب اور دیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب سے بولان ضلع میں قومی شاہراہ متعدد مقامات پر بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

دوسری طرف بولان ہی میں ایک خاندان کے 7 افراد برساتی ریلے میں بہہ گئے ہیں ،جن میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جبکہ دیگر 5 کی تلاش جاری ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ سے سبی تک بی بی نانی، کرتہ، پنجرہ پل، گوکرت سمیت مختلف مقامات پر تو قومی شاہراہ کا نام ہی نہیں ہے۔ سیلاب سے بولان ضلع میں قومی شاہراہ متعدد مقامات پر بری طرح متاثر ہو ئی ہے۔جبکہ سیکڑوں کچے مکانات یا تو منہدم ہوگئے ہیں یا پھرانہیں جزعی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی آبا دی سمیت مسافروں کی بڑی تعداد اس صورتحال سے متاثر ہوئی ہے اور انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث سبی شاہراہ آٹھ مقامات پر متا ثر ہوئی حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ۔سبی شاہراہ پر بحالی اور مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔