وزیراعظم اور صدر مالدیپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

August 10, 2020

وزیراعظم عمران خان کا مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مالدیپ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مالدیپ کے معیشت کی بحالی اور ٹورازم سیکٹر کے لیے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی زندگی کے تحفظ اور روزگار کی بحالی کے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی۔

وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو بتایا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے بتدریج معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے۔