سپریم کورٹ کا کراچی میں بل بورڈز لگانے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کا حکم

August 11, 2020

سپریم کورٹ نے کراچی میں بل بورڈز لگانے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، جبکہ کمشنر کراچی کو شہر بھر سے بل بورڈز فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سائن بورڈز اور ہورڈنگز کی تنصیب کے ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اب تک شہر بھر سے 300 سے زائد سائن بورڈز ہٹا دیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے سڑکوں پر کوئی اشتہار ی بورڈ نہیں لگنا چاہیے، ٹی وی پر اشتہار چلتا ہے کافی ہے۔

عدالت نے اشتہارات کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور کمشنر کراچی کو نجی جائیدادوں سے فوری اشتہار ہٹانے کا حکم بھی دے دیا۔