وزارت خارجہ کا سابق افسر طفیل قاضی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

August 12, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا، احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے سابق افسرطفیل قاضی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کا میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا، منگل کی صبح نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سابق افسرطفیل قاضی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے سفارتخانے میں بطوراکائونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔