گورنر بلوچستان سےپی ٹی آئی لیبر ونگ کے وفد کی ملاقات‘مسائل سے آگاہ کیا

August 13, 2020

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے وفدجس میں زین العابدین خلجی ، سمیع اللہ دمڑ ، عبداللہ اچکزئی ، ملک سلیم راجپوت ، اصغر کاکڑ ، محمد اچکزئی ، منظور احمد مستوئی ، نجیب درانی اور ندیم خان شامل نے گزشتہ روز گورنر بلوچستان امان اللہ یٰسین زئی سے ملاقات کی اور انہیں لیبرونتگ کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وفد کے شرکاء نے کہا کہ بلوچستان کے لیبر کے حقوق کے لئے پی ٹی آئی لیبر ونگ جدوجہد کرتی آرہی ہے تاکہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں اور ان کے مسائل فوری طور پر حل ہو ںتاکہ وہ اپنے بال بچوں کی بہتر اندازمیں کفالت کرسکیں۔ گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل غور سے سنے ۔ وفد نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی لوگوں نے عوام کی اتنی خدمت نہیں کی جتنی گورنر بلوچستان کم وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کے عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں ۔ گورنر اپنی کارکردگی کی وجہ سے آج نوجوانوں کے لئے آئیڈیل بن چکے ہیں۔