سرگودھا میں عدالت نے 4 دہشت گردوں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنادی

August 13, 2020

سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 4 دہشت گردوں کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے چاروں ملزمان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت پر سزا سنائی۔

سزا پانے والے دو دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور 2 کا داعش سے ہے۔

ترجمان کے مطابق سزا پانے والوں میں عبدالوہاب، مصطفیٰ کمال، فضل رازق اور محمد اللّٰہ شامل ہیں۔