دہشتگردوں کی مالی معاونت ، جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل

August 14, 2020

لاہور(ایجنسیاں)لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور زمینوں پر قبضے کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے لاہور ہائیکورٹ نے عبدالرحمٰن مکی اور حافط عبدالسلام کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے۔عدالت عالیہ کے جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس وحید خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ عبدالرحمٰن مکی اور حافظ عبدالسلام کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔