عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، شیخ رشید

August 14, 2020

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر یوم آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی توعثمان بزدار سے کوائف مانگے ہیں، ابھی الزام نہیں لگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے نیب پر پتھراؤ کرکے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے، عمران خان کے 3 سال مکمل ہونے تک ملک معاشی طور پر مضبوط ہوجائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی، یو پی اور بہار میں رہنے والے بھارتی مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔