پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ اور انہیں حقوق دے رہے ہیں، فیاض چوہان

August 14, 2020


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ اور انہیں حقوق دیے جا رہے ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق ضبط کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا یوم آزادی ان لوگوں کے نام ہے، جنہوں نے پاکستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔