سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی

August 20, 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، ایک تولہ سونا ڈھائی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک تولا سونا ڈھائی ہزار روپے کم ہو کر ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 50 ڈالر کم ہوکر 1935 ڈالر فی اونس ہے۔