این پی ایس ایل جلد نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ میں تبدیل ہوگا، فوزیہ خان

August 29, 2020

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)ڈائریکٹر جنرلنیشنل فزیکل اینڈ سٹینڈرڈ لیبارٹری (این پی ایس ایل) فوزیہ خان نے کہا ہے کہ این پی ایس ایل کی نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان میں تبدیلی سے اس کا سکوپ بڑھ جائے گا ، انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر میں نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ موجود ہیں مگر پاکستان میں اس طرح کا یہ پہلا ادارہ ہو گا، اس نئے ادارے کے ایکٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جا رہی ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالے سے کام کر رہی ہے ،موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس وزارت میں آنے سے وزارت اور اس کے ماتحت اداروں میں حرکت آگئی ہے اور اداروں کی کارکردگی بھی پہلے سے بہتر ہوتی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا پارلیمینٹ سے ایکٹ کی منظوری کے بعد این پی ایس ایل نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان میں تبدیل ہو جائیگا۔