صوابی: بارش سے چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

September 03, 2020


خیبر پختون خوا کے مردان ڈویژن کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے موسیٰ بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد خیبر پختون خوا میں سیلاب اور بارش سے پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کوہاٹ، چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق

لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔