• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق


خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے ایک مکان کی چھت گر گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق اور 5 بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے سان گڑھ میں پیش آیا جہاں چھت کے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق اور ان کے 5 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور ان کی اہلیہ کی شناخت 45 سالہ عمر فاروق ولد اختر گل اور 40 سالہ افور سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نوشہرہ، بارش سے چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق

زخمی بچوں میں 8 سالہ سلمان، 7 سالہ حناء، 6 سالہ مریم، 5 سالہ آمنہ اور 3 سالہ سفیان شامل ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان کی چھت گرنے کی وجہ حالیہ بارشیں ہیں۔

تازہ ترین