کوہلو: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

September 04, 2020

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

علاقہ مکینوں نے حادثے کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق کوہلو کے علاقے میں قومی شاہراہ پر سامان سے بھرے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار علی بخش جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی احمد نواز زخمی ہوا ہے۔

حادثے کے بعد جاں بحق نوجوان کےورثاء نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر لاش کے ساتھ کوہلو میں احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

مظاہرین نے اس موقع پر ڈمپر مالک اور ڈرائیور کے خلا ف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی۔