• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس موڑ کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ سید محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، متوفی بلدیہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ شارع فیصل تھانے کی حدودگلستان جوہر میں منی بس کی چھت پر سفر کرنے والا 40 سالہ اکرم،ڈرائیور کے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔قیوم آباد جام صادق پل پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 45سالہ مبین ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے ۔

تازہ ترین