انتظار قتل کیس میں ملزم طارق کی ضمانت مسترد

September 04, 2020

سندھ ہائیکورٹ نے انتظار قتل کیس میں ملزم طارق رحیم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مقتول انتظار کے والد نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو انتظار قتل کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیس میں دیگر ملزمان کی4 بار درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے، کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 اہلکار گرفتار جبکہ ایک ضمانت پر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوا تھا۔