کامران ٹیسوری کورونا میں مبتلا ہوگئے

September 09, 2020

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) بحالی کمیٹی کے رکن کامران ٹیسوری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق عہدیدار اور بحالی کمیٹی کے رکن کامران ٹیسوری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ خود کو ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس موقع پر سابق متحدہ رہنما فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کی جلد صحتیابی کی ہے۔