اعلی روسی اہلکاروں نے ہی اپوزیشن رہنما کو زہر دیا، پومپیو

September 10, 2020

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے پیچھے روس ہوسکتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دیے جانے کے پیچھے ’اعلی روسی اہلکاروں‘ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل نیٹو اور جرمنی کہہ چکے ہیں کہ ایسے ثبوت موجود ہیں کہ ناوالنی پر اعصابی ایجنٹ سےحملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج روسی اپوزیشن رہنما کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھئیے: روسی صدر پیوٹن پر اپوزیشن رہنما کو زہر دینے کا الزام

واضحرہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی گزشتہ ہفتے کوما سے باہر آ گئے تھے۔