قائداعظم کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے: فیصل قریشی

September 11, 2020

معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی بانی پاکستان قائد اعظم کے احسانات کا قرض نہیں چکا سکتے۔

فیصل قریشی نے قائداعظم کے 72 ویں یوم وفات کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی نے لکھا کہ ہم کبھی آپ کا قرض نہیں اتار سکتے۔

فیصل قریشی نے دعائیہ کلمات شامل کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے، آمین۔‘

خیال رہے کہ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی72 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔