پاکستان کا سعودی عرب سے یمن کے معاملے پر اظہار یکجہتی

September 15, 2020

پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ڈورن حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی وجہ سے کئی جانیں بچیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بیرونی جارحیت کےخلاف سعودی عرب کے حق حفاظت کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمن کی سالمیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں، یمن کا اس پر مناسب ردعمل نہ آنا قابل افسوس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ پر نہیں مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور یمن کے معاملے پر فریقین پر مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے۔

پاکستان نے کہا کہ فریقین اقوام متحدہ کے یمن کے لیے مبصر مارٹن گرفتھ کی تجاویز کا مثبت جواب دیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یمنی شہر مارب میں حوثی باغیوں کے فسادات پر تشویش ہے، وہاں بہت سےلوگ زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

پاکستان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مارب میں اس تنازع سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیا ع ہوگا۔