• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن اور علاقائی روابط کیلئے وزیراعظم کا وژن واضح ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن اور علاقائی روابط کے لیے وزیراعظم عمران خان کا وژن واضح ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن اور علاقائی روابط کے لیے وزیراعظم عمران خان کا وژن واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر اس وژن کو حقیقت میں بدل رہے ہیں اور قومی طاقت کے تمام عناصر خطے میں امن، ترقی و استحکام یقینی بنا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان امن عمل پاکستان کی مخلصانہ، غیرمشروط حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔

تازہ ترین